29 دسمبر 2013 - 20:30
مشرق وسطی میں خونریزی کا ذمہ دار سعودی عرب: اٹلی

اٹلی کے ایک تجزیہ کار اور دانشور نے صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو مشرق وسطی میں جنگ و خونریزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ابنا: اٹلی کے ایک تجزیہ کار اور دانشور نے صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو مشرق وسطی میں جنگ و خونریزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کلادیو موفا نے، جو ترامویونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں، کہا ہے کہ ریڈیو تہران کی اطالوی سروس سے گفتگو میں کہا ہےکہ دو ممالک جو اس وقت جنگ و خونریزی کے ذمہ دار ہیں اور انہیں شکست ہوچکی ہے سعودی عرب اور صیہونی حکومت ہے۔ کلادیو موفا نے کہا کہ صیہونی حکومت بدستور یہ دعوے کررہی ہے کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹکنالوجی حاصل نہیں ہونی چاہیئے جبکہ آئي اے ای اے نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ انہون نے دوہزار تیرہ میں امریکہ کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شام میں فوجی مداخلت سے امریکہ کی پسپائي اس سال کا ایک اہم ترین واقعہ تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت مل کر علاقے میں خون خرابہ پھیلارہے ہیں اور تکفیریوں کی مدد کرکے شام اور لبنان میں بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب، تکفیری دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲